26 اکتوبر، 2025، 5:57 PM

ٹرمپ کی نتن یاہو کے الحاقی منصوبے کی مخالفت محض دھوکہ ہے، امریکی میڈیا

ٹرمپ کی نتن یاہو کے الحاقی منصوبے کی مخالفت محض دھوکہ ہے، امریکی میڈیا

امریکی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی فلسطین کے الحاقی منصوبے کی مخالفت نتن یاہو کو سرزنش کرنے یا توبیخ کرنے کے لیے نہیں بلکہ غاصب اسرائیل اور عرب ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا صہیونی وزیر اعظم بنیامین نتانیاہو کے مغربی کنارے کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے کے منصوبے سے اختلاف عمومی تاثر کے مطابق نہیں ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ مخالفت نتن یاہو کو تنبیہ یا سرزنش کرنے کے لیے نہیں بلکہ دباؤ کم کرنے اور عرب ممالک کے ساتھ تل ابیب کے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے پہلے کہا تھا کہ مقبوضہ علاقوں کا رقبہ کم ہے اور اسے بڑھانا چاہیے، تاہم اب وہ اس منصوبے کے بارے میں مخالفت کا اظہار کررہے ہیں۔

News ID 1936137

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha